بارسلونا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کو سپین میں تعینات کردیا گیا،شجاعت راٹھور17اپریل 1964کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہوں نے بی ایس سی آنرزمیرین سائنس یونیورسٹی کراچی سے کیا،شجاعت راٹھور نے1992میں فارن سروس آف پاکستان کو جوائن کیا
شجاعت راٹھور نے 1994سے1995مڈل ایسٹ میں سیکشن آفیسر،1999سے2001 میں فارن منسٹر میں سٹاف آفس،2007سے2009میں ڈائریکٹر فنانس،2015سے2017 میں ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر فنانس اینڈ سپیشل پراجیکٹس،2017 میں فارن منسٹر میں ڈائریکٹر جنرل کی خدمات سرانجام دی ہیں،اس کے علاوہ انکا ڈپلومیٹ کیرئیر بھی شاندار ہے وہ دمشق میں 1995سے1999تک سفارتخانہ پاکستان میں سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل افیئرز رہے،2001سے2004 میں شجاعت راٹھور بطورقونصل جنرل برمنگھم میں تعینات رہے
2004سے2007 میں سفارتخانہ پاکستان جکارتہ میں قونصلر پولیٹیکل افیئرز،2009سے2013 میں واشنگٹن ایمبیسی میں منسٹر پولیٹیکل،2013سے2015 تک بیجنگ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں،ان سے قبل میڈرڈ ایمبیسی میں خیام اکبر بطور سفیر پاکستان ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔شجاعت علی راٹھور جلد سپین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Comments are closed.