منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، شہزاد علی، زین ملک، اقبال خان نوری، ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔

 ان کے وکلا نے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے ،سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی تھی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی آمد پر سیکیورٹی نے کارکنوں کو اندر آنے سے روک دیا، اس دوران دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔

Comments are closed.