اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ،ایک طالبعلم قتل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ( نمل ) میں  طلباء کے دوگروپوں کے درمیان مسلح تصاد م ہوا ہے، تصادم میں پانچ طلباء زخمی ہوئے جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق  شعبہ بی بی اے کے طالب علم عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ تصادم یونیورسٹی کے باہر سرائیگی اور پختون  طلباء گروپوں میں ہوا۔

 مقتول  کی میت اور زخمی طلباء کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ اور پمز ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

Comments are closed.