ندیم اصغر کائرہ نے خوشخال خان کو سینئر نائب صدر پی پی پی جاپان کے عہدے سے برطرف کردیا

اسلام آباد: پاکسان پیپلز پارٹی جاپان کے سینئر نائب صدر خوشحال خان کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے سربراہ ندیم اصغر کائرہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے ہر رکن کا بنیادی حق ہے لیکن کسی کارکن یا پارٹی عہدیدار کو یہ حق نہیں کہ وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر پارٹی پر تنقید کریں۔

ندیم اصغر کائرہ کے مطابق خوشحال خان مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کر رہے تھے جس پر انہیں وارننگ بھی دی گئی لیکن انہوں نے اپنی روش نہیں بدلی اس لئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کے ساتھ انکی بنیادی رکنیت بھی معطل کی جاتی ہے۔

Comments are closed.