آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے. عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،سینیٹر مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔
عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے. پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے.
واضح رہے کہ آج وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سی اعتماد کا ووٹ لینے کے موقعے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنان کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیے جب کہ گربیان بھی پکڑا۔علاوہ ازیں لیگی رہنما مریم اورنگ زیب کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔
Comments are closed.