اٹلی میں کورونا سے مزید 307 ہلاکتیں، 23 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اٹلی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث مزید 307 افراد ہلاک ہوگئے جن کی تعداد گزشتہ روز 297 تھی۔یورپی ملک میں وائرس کے 23 ہزار 641 نئے کیسز سامنے آئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہیں۔وزارت صحت نے کہا کہ ایک روز میں کورونا کے 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد مزید تین ریجنز میں پابندیوں کو سخت کردیاگیاہے۔اس بات کا اعلان اٹالین وزیرصحت کی جانب سے کیاگیاہے۔اس میں ناپولس، باسیلیکاتا، مولیسکا کو ریڈ زون قراردیاگیاہے ہیں۔
اورنج اور ریڈ زونز میں بار،ریسٹورنٹس کو مکمل بند کردیا گیا صرف ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ اورنج زون میں شاپس کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔نئے قوانین کے مطابق ریڈ زون میں سکول اور ہئیر سیلون بھی بند رہیں گے۔
Comments are closed.