ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تازہ کیسز کے بعد مزید سخت بندشوں کی ضرورت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اور پہاڑی چڑھنا ہے اور ممکنہ طور پر بندشوں میں نرمی سے قبل ہی قومی سطح پر بندشیں سخت کرنی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سختی کے بعد بتدریج نرمی لائی جائے گی۔
ناروے کے وزیر صحت بینٹ ہائےنے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے کیسوں کی تعداد کے باعث اگلے ہفتے سے نئی قومی کورونا وائرس پابندیوں کا آغاز کیا جائے گا۔انھوم نے کہاہے کہ وائرس کی شرح کو 1.0سے کم سطح پر لاناہے۔ ابھی ناروے میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 1.3پر ہے جس کا مطلب ہے کہ وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
ناروے میں کورونا کیسز کی تعداد 74،827 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اب تک 632 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں 146 افراد اسپتال میں داخل ہیں ، جن میں سے 29 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Comments are closed.