بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونان حکومت نے مارچ کے اختتام سے قبل بندشیں ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں یونان میں کووڈ-19 سے متعلق بندشوں کو رواں ماہ کے اختتام سے قبل ہی ختم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جبکہ مئی میں سیاحت کی اجازت دینے کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق مارچ کے آخر ہفتے میں پابندیوں کو ختم اور اسکولوخ کو کھول دیا جائے گا۔جبکہ اپریل کے مہینے میں ریسٹورنٹس اور ہوٹل بھی کھول دئیے جائیں گے۔کورونا پابندیوں نے یونان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ سیاحت یونان کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
حال ہی میں کوروناوائرس کے پھیلاو کے باعث ملک میں سخت پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔اتوار کے روز ملک میں 1142کیسز جبکہ 53 اموات ریکارڈ کی گییں۔ مجموعی طور ملک میں 2 لاکھ 5 ہزار 1 سو 20 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.