ہسپانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اسپین اور برطانیہ کے درمیان پروازوں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔منگل کو کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ یہ بندش 30 مارچ کی شام 6 بجے تک جاری رہیں گی۔ برطانیہ سے آنے والی پروازیں 22 دسمبر کو معطل کردی گئیں۔ تھیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان ماریا مونتیرو نے بتایاکہ پابندیوں کا واحد مقصد وائرس کی نئی قسم کو ملک میں آنے سے کوروکنا اور حالیہ لہر پر قابو پاناہے۔جنوبی افریقہ اور برازیل کے ساتھ پروازوں کی پابندی بھی ان ممالک میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی مختلف حالتوں کی وجہ سے بڑھا دی گئی ہے۔
برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والے افراد کو بھی دس دن یا اگر وہ منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرتے ہیں تو سات دن کے لئے علیحدہ رہنا ہوگا۔ ان ممالک سے اسپین آنے والوں کو اسی صورت میں داخلے کی اجازت ملے گی جب ان کے پاس ہسپانوی شہریت یا رہائشی اجازت نامہ ہوگا۔
Comments are closed.