بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کو تفتیش سے استثنیٰ نہیں دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکم بجا مگر عدالت نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو تفتیش سے استثنیٰ نہیں دیا ۔۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کہتے ہیں نیب کی تحقیقات کے بعد آصف زرداری کو پلی بارگین یا ریفرنس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا سپریم کورٹ کے حکم پر ، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا اعلان ۔۔۔۔ نوے فیصد چوروں کو جیل پہنچانے کا دعویٰ ۔۔ فواد چوہدری وزیر اعلیٰ سندھ کے استعفے کے مطالبے پر قائم ۔۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پناما کیس سے مماثل قرار دیا۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے2016 میں جعلی اکاؤنٹس کا ذکر کیا ، تاہم بعد میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چارٹر آف کرپشن کی وجہ سے ، انہوں نے خاموشی اختیار کر لی۔

Comments are closed.