پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اورشہریارشر کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سندھ کے دو ارکان اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی سے نکال دیا۔

تحریک انصاف نے پارٹی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا۔۔ پی-ایس ون جیکب آباد ون سے اسلم ابڑو اور پی ایس 18 گھوٹکی1 سے شہریارخان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی۔

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا گیا اورکہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا،واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا رہے ہیں۔

تحریک انصاف سکیڈ نے اپنی سفارشات میں کہا ہےاسلم ابڑو اور شہریار شر کی بنیادی رکنیت ختم کرکے دونوں کو فوری جماعت سے نکالا جائےالیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے،ملزمان قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

Comments are closed.