بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگنے کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔تاہم برطانوی حکومت نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے
یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ دوسری برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق ڈنمارک نے اس ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں دو پولیس اہلکاروں کی خون جمنے سے ہلاکت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکیسن کی ایک کھیپ کے استعمال پر احتیاطاً پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈنمارک کا کہنا ہے کہ خون جمنے اور ویکسین کے درمیان تعلق قائم نہیں کیا جا سکا لیکن علاقائی حکام کو فی الحال اس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ڈنمارک اور آسٹریا میں بھی اس ویکسین کے لگنے کے چند دن بعد خون جمنے سے ایک ایک مریض کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے
I’m really loving the theme/design of your blog. Do you ever
run into any internet browser compatibility issues?
A number of my blog readers have complained about my website not working correctly in Explorer but
looks great in Opera. Do you have any ideas to help fix this problem?
my webpage … Expert psychics near