کے،الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد:نیپرا نے کے ، الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ صارفین پر 100 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

کے ،الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر،،،،نیپرا نے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔۔۔ صارفین پر 100 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔۔

فیصلہ اپریل 2019 سے مارچ 2020 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے ۔اپریل تا جون 2019 کیلئے بجلی 77 پیسے فی یونٹ ،جولائی تا ستمبر 2019 کیلئے بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ جبکہ جنوری تا مارچ 2020 کیلئے بجلی 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے ۔ فیصلہ نو ٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے ۔وفاقی حکومت نے اکتوبر 2020 میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ جبکہ گزشتہ ماہ 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

Comments are closed.