کم جونگ اُن چین کے غیراعلانیہ دورے پر پہنچ گئے

بیجنگ: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن چین کے غیراعلانیہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ کورین اسٹیٹ میڈیا کے مطابق ان کو اس دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن چار روزہ دورہ چین کے دوران اپنی 35ویں سالگرہ بھی منائیں گے اور چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملیں گے۔

 کورین میڈیا کے مطابق چین اور شمالی کوریا کے صدور کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے چوتھا دور کا حصہ ہے۔ان کے دورے کا ایک مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے بارے میں مشاورت کرنا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر امریکہ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ بڑی اقتصادی قوتیں ان کے ساتھ  ہیں سفارتی سطح پر وہ تنہا نہیں ہے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے صدور نے دوسرے سربراہی اجلاس کے لیے جگہ کا تعین ابھی نہیں کیا اور اس معاملے میں ان کی بات چیت جاری ہے۔

شمالی کوریا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری ہتھیار تلف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو مجبورأ مذاکرات سے ہٹ کر کوئی اور راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔ جب کہ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پابندیاں اس وقت تک ختم نہیں کرینگے جب تک امریکہ کو واضح اثرات نظر نہیں آتے۔

Comments are closed.