ہسپانوی حکومت نے 7 بلین یورو کی نئی امدادی اسکیم کا اعلان کردیا

ہسپانوی حکومت نے جمعہ کے روز 11 بلین ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکیج کی منظوری دی ہے،جس میں 7 ارب ڈالر کی رقم براہ راست امداد کے لئے مختص کی گئی ہے۔چند روز قبل وزیراعظم پیدروسانچز کی جانب سے اس امداد کا اعلان کیاتھا۔جس کی باقاعدہ منظوری آج وفاقی کابینہ کے غیر معمولی اجلاس میں دی گئی۔

اس پیکج کے لئے مختص رقم کو تین طرح کے فنڈز میں تقسیم کیاگیایے۔ جس میں بینک سے قرضوں کے لئے 3 بلین، درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لئے 1 بلین، اور چھوٹے کاروباری آتونومو کے لئے 7 بلین کی رقم مختص کی گئی ہے۔2ملین یورو کی رقم بائیلیرک جزیرے اور کینری جزیرےکے لئے مختص کی گئی ہے۔

امداد اپلائی کرنے والی کمپنیوں کو ثابت کرناہوگاکہ 2020-19کے دوران ان کی کمائی کم از کم 30 فیصد تک کمی آئی ہے۔آتو نومو والے افراد 3000 سے 4000 یوروجبکہ بڑے کاروبار 2لاکھ یورو تک امداد اپلائی کر سکیں گے۔ امداد لینے والے تاجر 2022 تک ورکر کو کام سے نہ نکالنے کے پابند ہوں گے۔

Comments are closed.