راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی، امن و امان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک افغان سرحد پرباڑ کی تنصیب سمیت دیگر جاری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والے اہداف اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے غور کیا۔ کور کمانڈرز نے ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی۔
Comments are closed.