بارسلونا: لیسیپس میٹرو اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا مسافروں پر حملہ

بارسلونا۔ مقامی پولیس نے مسافروں پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔ جس نے میٹرو اسٹیشن پر چاقو کے ساتھ مسافروں پر حملہ کیا۔

واقعہ آج شام 5 بجے کے قریب لیسیپس میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔ چاقو سے حملے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

میٹرو پولیتانہ ذرائع کےمطابق ملزم نے مسافروں کو چاقو دکھایا جس کے بعد مسافروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہتھیار سے متعلق رپورٹ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے چاقو بردارشخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ پولیس نے گراسیا کے علاقے میں پلاسہ لیسیپس سے ملزم کو گرفتار کیا۔

Comments are closed.