کرائسٹ چرچ حملہ کے شہداء کی یاد میں تقریب، وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی شرکت
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی حکومت کرائسٹ چرچ حملے کے شہدا کو نہیں بھولی، یادگاری تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کے الفاظ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کا صدمہ دور نہیں کرسکتے لیکن ان میں زخم بھرنے کی طاقت ہوتی ہے۔
یاد رہے 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے میں 51 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔اس دوران دہشت گرد اس حملے کی ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔
کرائسٹ چرچ حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی شہر میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed.