غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج سے نافذ ہونے والے نئے کفالہ سسٹم میں غیرملکیوں کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہو گا۔سعودی عرب میں نئے کفالہ سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کو معاہدہ ختم ہونے پر دوسری کپمنی کے پاس ملازمت کا بھی حق حاصل ہو جائے گا جبکہ ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی نئے قانون میں شامل ہے۔
نئے نظام کا مقصد مالک اور ملازم کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔
اس قانون سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ غیر ملکی ملازمین ایمرجنسی کی صورت میں اپنے ملک تعطیلات پر جاسکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کفیل کی اجازت لینا نہیں ہوگی بلکہ یہ سہولت لیبر لاز کے تحت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت کم وبیش 80 لاکھ اور 44 ہزار غیر ملکی ملازمین کام کر رہے ہیں جو براہ راست اس نئے قانون سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
Thanks , I’ve just been looking for info approximately
this subject for a long time and yours is the greatest I’ve came
upon so far. But, what about the bottom line?
Are you positive concerning the source?