لیگی کارکنان نے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے اور سیاہی پھینک دی ۔

نیوز ڈپلومیسی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ نون کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔

دوسری جانب شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے آئے ہیں۔ واقعے کے بعد ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا  ہے۔

  شہباز گل کا جوابی وار

 میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال  کی ۔ پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں  نے  کہاکہ مریم نواز نے 1500 تنخواہ پر جو گھر میں رکھا ہواہے اسے اور اس کی رن مریم نواز کو بتانا چاہتاہوں کہ ا گر آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو اگلی پریس کانفرنس اس کے گھر کے باہر کروں گا اور منہ بھی اس کے گھر سے پانی لیکر دھووں گا۔

Comments are closed.