بارسلونا سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار

بارسلونا کے سیاحتی بورڈ کی جانب کہا گیاہے کہ بارسلونا سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔2019 کے مقابلے میں 50 فیصد سیاحوں کی آمد کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔جنرل ڈائریکٹر مورو نے کہاہے کہ ویکسین پاسپورٹ یا ڈیجیٹل پاس اس حوالے سے مدد گار ثابت ہوگا۔انھوں نے کہاہے کہ روسی سیاح بارسلونا آنے کے لئے تیار ہیں رواں سال کے آخر پر امریکی سیاحوں کی آمد ہوگی۔

انھوں نے گھر سے کام کرنے والوں کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گھر سے کام کرنے والے ایسے لوگ جو ماحول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ان کےلئے 1 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری سے منصوبہ تیار کیاگیایے۔ منصوبہ شہر میں سیاحوں کی آمد میں مددگار ثابت ہوسکتاہے۔سیاحوں کی آمد سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ منصوبہ ایک سروے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیاگیاہے جس میں 68 فئصد لوگوں بتایاکہ وہ وبا کے دور سے گھر سے کام کررہے ہیں،77 فیصد لوگوں نے کہاکہ وہ ماحول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔63 فیصد نے مکانات کے کرائے جبکہ 50 فیصد نے آب ہوا کی تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments are closed.