کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 12 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی

حکومت پاکستان نے 12 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمدپر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ اقدام جنوبی افریقی اور برازیلی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیاہے۔ کیٹیگری سی میں شامل 12 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی 23 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل پابندی ہوگی جس میں پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی رکھنے والے افراد بھی شامل ہوں گے جو اس سے قبل اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔اعلامیے کے مطابق یہ عارضی اقدام پاکستان میں کووِڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے کے طور پر اٹھایا گیا۔

سول ایوی ایشن نے ملک میں آنے والے ممالک کے لیے اپنی کیٹگیری سی اپڈیٹ کی ہے اور برطانیہ کو اس سے نکال کر کیٹیگری بی میں شامل کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 29 جنوری کو کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی 5 اپریل تک جاری رہے گی۔

سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان میں داخل ہونے سے قبل کووِڈ 19 کا پی سی آر (پولیمرس چین ری ایکشن) ٹیسٹ درکار نہیں ہوگا۔کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، کازغستان، لاؤس، منگولیا، ماریٹانیا، مراکش، میانمار، نیپال، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا، تاجکستان، ترنیڈیڈ اینڈ ٹوباگو اور ویتنام شامل ہیں۔دوسری جانب بوٹسوانا، برازیل، کولمبیا، گھانا، کومروس، کینیا، موزمبیق، پیرو، روانڈا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور زمبیا کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے

تاہم کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پرواز سے قبل کووِڈ 19 کا ٹیسٹ دکھاناہوگانوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام ممالک جو اے اور سی کیٹیگری میں شامل نہیں وہ کیٹیگری بی کا حصہ ہیں۔کیٹیگری سی والے ممالک سے پاکستان میں بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور صرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے مطابق ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed.