سپین: جون تک کاتالونیا کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی جائے گی

بارسلونا۔ صوبہ کاتالونیا کے محکمہ صحت کے سیکرٹری مارک رومینول نے ریڈیو 1 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک صوبے کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی جائے گی۔ جبکہ 30 فیصد تو دونوں خوراکیں لگا دی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگست کےمہینے تک 70 فیصد آبادی کو پہلی خوراک لگا دی جائے۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پابندیوں میں کمی ہوگی۔جس سے آبادی پر دباو میں بھی کمی ہوگی۔

تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق 21 مارچ 2021 تک صوبے میں 6 لاکھ 63ہزار 9 سو 88 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔جو کہ کل آبادی کا 8.60فیصد ہے۔ 3 لاکھ 44 ہزار 9 سو 12 افراد جو کہ کل آبادی کا 4.47 فیصد ہیں ان کو دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں ۔

Comments are closed.