راولپنڈی : گزشتہ شب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش جاری ، اب تک 45 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ واسا راولپنڈی کا پورا عملہ مکمل الرٹ ہے جبکہ ہیوی مشینری اور عملہ نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہاہے اور سڑکوں سے پانی نکالا جا رہاہے ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجا شوکت محمود کے مطابق نور خان ایئربیس/اولڈ ائیرپورٹ روڈ، وارث خان، رحمان آ باد، شمس آباد، سٹی صدر روڈ، جامع مسجد روڈ، صادق آ باد اور دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے بعد کلیئر کر دیا ہے جبکہ واسا کی ٹیمیں کمیٹی چوک انڈر پاس،لیاقت باغ اصغر مال چوک، مری روڈ پر ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں اورکسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ۔
Comments are closed.