کاتالونیا کے محکمہ صحت کے سیکرٹری جنرل مارک رومینتوک نے ٹیلی میٹک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کاتالونیا میں موجودہ پابندیاں ایسٹر کے بعد 9 اپریل تک برقرار رہیں گی۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ صحت گزشتہ ہفتے کے دوران نقل و حرکت میں اضافے کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہے – کاؤنٹی سطح پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پہلا ہفتے اور ایسٹر کے موقع پر نقل و حرکت میں اضافے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ریسٹورنٹس اور باریں پہلے کی طرح صبح 7:30بجے سے شام 5 بجے تک کھل سکیں گی۔ کرفیو کا آغاز رات 10 بجے سے ہوگا۔صوبے میں آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کی اجازت ہوگی تاہم دوسرے علاقوں کی جانب سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہسپانوی حکومت کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر کرفیو رات 8 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم متعدد صوبائی حکومتوں نے اس کی مخالفت کی۔محکمہ صحت نے خبردار کیاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
Comments are closed.