سپین میں کورونا وائرس کےپھیلاو کی شرح میں ایک بار پھراضافہ

سپین میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 134.08 ریکارڈ کی گئی ہے 16 مارچ کے بعد اس میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیاگیایے۔اس سے قبل یہ شرح 127.8 پر پہنچ گئی تھی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 7 ہزار 5 سو 86 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 3 ہزار 5 سو 73 گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر ابھی تک 32لاکھ47ہزار7سو38 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔مجموعی طور پر اموات کی تعداد 75 ہزار 10 تک پہنچ گئی ہے۔

ابھی تک کوروناوائرس کے7 ہزار 6 سو 79 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔جن میں 18 سو 30 آئی سی یو میں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 890 افراد داخل جبکہ 933 افراد کو ڈسچارج کیاگیا۔

وزیرصحت کے مطابق ویکسین کے باعث وائرس پر قابو پانا آسان ہوگا۔ ہمارے پاس صرف یہی ایک راستہ ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اسپین کو 30 ملین خوراکیں ملنے کی توقع ہے سپین کو جانسن اینڈ جانسن کہ 5.5ملین خوراکیں ملیں گی۔انھوں نے کہا کہ اس عرصے تک پابندیوں کے ساتھ رہنا مشکل ہے لیکن چوتھی لہر سے بچنے کے لئے یہ ناگزیر ہے۔

Comments are closed.