باوثوق ذرائع کے مطابق بارسلونا کی دو بڑی مذہبی پاکستانی تنظیموں کے درمیان شب برات کے دن پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ذرائع کے رواں سال ایک ہی دن روزہ اور عیدین کا انعقاد ممکن بنانے کے لئے دونوں مذہبی جماعتوں کے درمیان میٹنگز بھی کروائیں گئیں۔ تاہم دونوں جماعتوں کی جانب سے الگ الگ شب برات کی تاریخوں کا اعلان کیاگیاہے۔منہاج القرآن بروز ہفتہ اور دعوت اسلامی کی جانب سے اتوار کے روز شب برات کا اعلان کیا گیاہے۔
پاکستانی کمیونٹی کہ جانب سے امید کی جارہی ہے کہ ابھی بھی دونوں جماعتیں کمیونٹی کو تقسیم ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گی اور ساتھ ملکر ایک ہی دن روزہ رکھنے پر اتفاق کرسکیں گی۔
نیوزڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے نمائندے کا موقف تھا کہ میٹنگز چل رہی ہیں قومی امکان ہے کہ اتفاق رائے ہوجائے گا۔ منہاج القرآن صدر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا
واضع رہے گزشتہ سال رمضان المبارک کے آغاز پر سپین میں دو الگ الگ دن پہلا روزہ رکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سپین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے غم و غصے کا اظہار کیاتھا۔
Comments are closed.