راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
چودھری نور خان نامی شہری کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں چودھری نور خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے مذکورہ حلقہ پنجاب اسمبلی میں نمائندگی سے محروم ہے اور وہاں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے۔
Comments are closed.