سرکاری گزٹ بی او ای میں شائع ہونے والے قانون کے مطابق ہسپانوی حکومت بدھ 31 مارچ سے چہرے کا ماسک لازمی قرار دے دیاہے۔ چھ سال تک کے بچوں کو حفاظتی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے استثنا حاصل ہوگا۔
بی او ای کے مطابق ساحل سمندر سمیت سمیت دیگراندرون اور بیرونی جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیاگیاہے۔گزشتہ سال 20 مئی سے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیاگیاتھا۔ایسے لوگ جو کسی ایسی بیماری میں مبتلا جس کا تعلق سانس سے ہو ان کو بھی استثنا حاصل ہوگا۔
ماسک کی فروخت کے حوالے سے کہا گیا ہے سرجیکل ماسک صرف فارمیسی پر فروخت کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.