پرتگال کا سرحدی کنٹرول سخت، یورپی ممالک کے لئے سفری پابندیوں کا اعلان

لزبن}کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پرتگال نے سرحدوں پر کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

پرتگال کی وزارت داخلہ کے مطابق یورپین یونین کے جن ممالک میں ایک لاکھ کی آبادی میں پانچ سو کرونا وائرس کے مریض ہیں ۔ وہاں کے شہری صرف ضروری کاروباری معاملات کے لئے پرتگال کےلئے سفر کرسکتے ہیں ۔

دوسرے ممالک سے آنے والوں کے لئے دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا گیاہے۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا جا سکتاہے۔ پرتگال نے بلغاریہ ،چیک ریپبلک، سائپرس،  سلونیا، ہتھونیا،فرانس، ہنگری،اٹلی، مالٹا پولینڈ اور سویڈن کے شہریوں کےلئے سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

جن ممالک میں ایک لاکھ کی آبادی میں150کرونا وائرس کے مریض ہیں ۔ وہ ضروری کام کے سلسلہ میں پرتگال کا سفر کرسکتے ہیں ۔ مگر انہیں بھی قواعد وضوابط کی پابندی کرنا ہوگی اور اس فیصلے کا اطلاق آسٹریا، جرمنی ، بلجیم، ڈنمارک، کروشیا، فن لینڈ، لتھویا، گریس ،لکسمبرگ، ہالینڈ، ناروے ، رومانیہ اور سوئٹزر لینڈ سے آنے والے مسافروں پر ہوگا۔

مسافروں کے پاس 72گھنٹے کا پی سی آر ٹیسٹ ہونا ضروری ہے بصورت دیگر پرتگال آمد کے فوراً بعد انہیں ایئر پورٹ پر کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ پرتگال نے برطانیہ اور برازیل کے لئےپروازیں  منسوخ رکھنے کا اعلان کیاہے

Comments are closed.