وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی اور کارٹن یارن درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کیلئے سمری بھی پیش کی گئی،سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25ء پر غور کیا گیا، پی آئی اے کی تنظیم نو،، وزارت پیٹرولیم کی ٹیکنیکل گرانٹ، کمیونٹی سکولز، طلباء کیلئے سکالرشپ سمیت وزارت تعلیم کی گرانٹس کی سمریز اجلاس میں پیش کی گئیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 جون 2021 تک بھارت سے کارٹن یارن اور چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی، ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کی جا سکے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔
Comments are closed.