8 اپوزیشن جماعتوں کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ویڈیو لنک پرہوا مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کی میزبانی کی ویڈیو لنک اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یو ائی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پی ڈی ایم 8 جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے شرکا میں مولانا عبدالغفور حیدری، پی کے میپ سے سردار شفیق ترین بی این پی مینگل سے آغا حسن بلوچ، جےیوپی سے شاہ اویس نورانی جہانزیب جمالدینی، اعظم نذیر تارڑ، عثمان کاکڑشامل تھے ۔

اجلاس میں سیاسی حکمت عملی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے امور پر مشاورت کی گئی مسلم لیگ ن کی جانب سے اجلاس میں تجاویز پیش کی گئیں،اجلاس میں عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف لانگ مارچ پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملہ پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس دیا جائے گا.

شرکا کا کہنا تھا کہ ایک موقع دیا جائے گا اسکے بعد پی ڈی ایم سے خارج کردیا جائے گا،تاہم سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی منظوری سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا، اجلاس میں 27 سینیٹر کا سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سربراہ اجلاس مولانا فضل الرحمن کی طبعیت بہتر ہونے پر طلب کیا جائے گا،

Comments are closed.