کاتالونیا میں ایسٹرپر نقل و حرکت کے باوجود کیسز میں زیادہ اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 724 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 1 سو 19 ہوگئی ہے۔
68 نئے مریض کورونا وبا کے باعث باعث ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں مجموعی طور پر صوبہ بھر میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1551 ہوگئی ہے۔آئی سی یو میں زیر علاج افراد کی تعداد 424 ہے۔ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 3 سو 75 ہوگئی ہے۔
سپین کے دیگر صوبوں کی طرح کاتالونیا میں بھی ویکسینشن کا عمل جاری ہے محکمہ صحت کےمطابق ہفتےکے روز تک 14 ہزار 950 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد پہلی ڈوز لینے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 8 سو 74 جبکہ دو خوراکیں لینے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 5 سو 77 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.