اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں درآمدی اشیا ءپر ٹیکس بڑھایا جائے گا اور درآمدات کی حوصلہ شکنی کریں گے، آئی ایم ایف نے ا چھا پروگرام دیا تو ضرور لیں گے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض شرائط پر نہیں، تین فیصد شرح سود پرلیا۔
اسلام آباد میں اینکرز پرسنز اور سینئر تجزیہ کاروں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے پہلے پانچ ماہ میں مہنگائی 11 فیصد جبکہ نون لیگ کے دور میں ساڑھے 4 فی صد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس موجودہ دور حکومت میں مہنگائی صرف اعشاریہ چار فی صد بڑھی۔
اسد عمر نے کہاکہ منی بجٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے ،اگر اچھا پروگرام ملا تو لے لیں گے۔
ایک سوال پر وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض شرائط پر نہیں، شرح سو پرلیا۔ دونوں ممالک کو تین فیصد سود ا دا کریں گے۔
Comments are closed.