بارسلونا۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلے کے لئے منہاج القرآن سپین اور دعوت اسلامی سپین کے درمیان مشترکہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس کے انعقاد میں طاہررفیع، علی رشید بٹ،ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے اہم کردار ادا کیا۔میٹنگ میں منہاج القرآن کی جانب سے علامہ عبدالرشید شریفی، دعوت اسلامی کی جانب سے سرفراز مدنی، بارسلونا دعوت اسلامی کے نگران محمد ارشد نے شرکت کی۔
دونوں مذہبی جماعتوں کے درمیان متعدد ملاقاتوں کے بعد چاند کے حوالے سے فیصلہ شریعت کے مطابق کرنےپر اتفاق کیا گیاہے۔ فریقین کے مابین آخری میٹنگ دعوت اسلامی کے بادالونا مرکزمیں ہوئی جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیاگیا۔دونوں جماعتوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیایے کہ چاند کے حوالے سے فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے گا اوراتحاد امت مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے اراکین اسلامی کمیشن کاتالونیا کے سربراہ سے جلد ملاقات کریں گے جس میں رویت کے حوالے سے بات چیت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔
Comments are closed.