بارسلونا ائیر پورٹ پر مارچ کے مہینے میں مسافروں کی آمد میں 90 فیصد کمی

ہسپانوی ایئرپورٹ اتھارٹی ، عینا کے پیر کے روز شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کو ایک مہینہ کے دوران 4 لاکھ 23 ہزار 7بسو 74 افراد نے ایل پرات ائیر پورٹ استعمال کیا۔ یہ تعداد مارچ 2020 کے مقابلے میں 79.1٪ کم ہے۔ جبکہ 2021 کے مقابلے میں 89.3فیصد کم ہے۔ پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ایل ہرار ائیر پورٹ ہر مارچ میں مجموعی طور پر 5،293 کا اندراج کیا گیا۔جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 61.8٪ کم اور 2019 کے مقابلے میں 79.6٪ کم ہے،

مارچ کے مہینے میں بارسلونا ہوائی اڈے سے 11،234 ٹن سامان گزا جو 2020 میں اسی عرصے کے مقابلے میں 12.2٪ زیادہ ہے ، لیکن 2019 کے مقابلہ میں 28.9 فیصد کم ہے۔

سفری پابندیوں کی وجہ سے 2020 میں بارسلونا ایل پراٹ ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد میں 75٪ سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔خیرونا ہوائی اڈہ نے سال 2020 کے پہلے تین مہینوں کے مقابلہ میں 97.6٪ مسافروں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ کے دوران صرف 711 مسافر رجسٹرڈ ہوئےجو کہ گذشتہ سال کے اسی مہینے سے 94.7 فیصد کم ہیں۔

Comments are closed.