ڈنمارک نے یورپی یونین کےممبر ممالک کے لئے کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں وزارت خارجہ کی جانب سے نوٹ میں کہاگیاہے کہ یکم مئی سے عائد پابندیوں میں کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔
حکومت اور فریقین نے سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے چار مرحلوں پر اتفاق کیاہے۔21 اپریل ان مراحل کا آغاز ہو جائے گا یکم مئی سے شروع ہونے والے فیز میں ایسے ممالک کے شہریوں کو مدنظررکھاجائے گا جنھیں ویکسین پلائی جاچکی ہے۔لیکن ان کو کو بھی منفی کورونا ٹیسٹ دکھاناہوگا۔
ایسے شہری جو بغیر کسی کام ملک میں داخل ہونا چاہیں گے ان کو بھی منفی ٹیسٹ مہیاکرناہوگا۔ایسے افراد جو وائرس سے صحتیاب یا ویکسین لگوا چکے ہیں ان کو کورنٹائن بھی نہیں کرنا ہوگا۔فیز 4 جوکہ جون میں شروع ہوگا اس کو یورپی یونین کے ٹریول پاسپورٹ سےمنسلک کیاگیاہے۔ایک سروے کے مطابق 95 فیصد لوگ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سفر کرناچاہتے ہیں جبکہ 87 فیصد لوگ ملک کے اندر گھومنے کے ترجیح دیں گے۔
Comments are closed.