بیرون ملک سے پاکستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی شرط

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہےسی اے اے  کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایپلی کیشن پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو رجسٹر کرانا ہوگا۔بیرون میں پاکستان آنے والوں کے لیے پاس ٹریک نامی ایپلی کیشن ‏متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات ‏آن لائن درج کرانا ہوں گی۔

ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ‏بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس وایئرلائنز کو بھی کیے جانے والے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی ‏اجازت دیں گی۔

سی اے اے کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2021 سے ہو گا۔ مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی ‏کیشن میں درج کرانا ہوں گی اور شرائط پر پورا اترنے والے افراد کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed.