سپین کا سفر کرنے والے ایسے افراد جن کے پاس ویکسین پاسپورٹ یا گرین ڈیجیٹل پاس موجود ہوگا ان کو پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ویکسین پاسپورٹ کیو آر کوڈ پر مشتمل ہوگا جوکہ جون کے آخر تک میسر ہوگا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہاہے کہ یہ کیوآر کوڈ پاسپورٹ یا پاس نہیں ہوگا یہ ایک طریقہ کار ہے جس کے تحت سفر کی اجازت کے ساتھ نقل وحرکت میں اضافہ ہوگا۔جو بھی ڈیٹا ہوگا اس کی پرائیویسی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سے گرمیوں میں سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ رواں سال ملک میں 40 ملین سیاح آئیں۔
سیاحتی شعبے سے وابستہ تنظیموں نے اس اقدام کو سراہاہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ گرمیوں میں نقل وحرکت میں اضافے سے معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
Comments are closed.