ہسپانوی صوبے میڈرڈ کی صوبائی حکومت نے ملک گیر ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد بھی رات کا کرفیو برقرار رکھنے کا عندیہ دیاہے۔ اسابیل دیاز نے کہاکہ ایمرجنسی ختم ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ملک میں کورونا وباء میں کمی ہوگئی ہے وہ کرفیو برقرار رکھنے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گی۔
انھوں نے کہاکہ میڈرڈ میں دیگر پابندیوں کے ساتھ رات کا کرفیو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک برقرار رہے گا۔ ریسٹورنٹس پر اندر کی میزوں پر 4 لوگ اور باہر تیراسوں کی میزوں پر 6 لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
صوبائی حکومتی جماعت پے پے کی جانب سے وفاق سے پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے اختیارات کا مطالبہ کیاہے
Comments are closed.