کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کردی

کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورتحال کے باعث کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

کینڈین خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیا اور پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کو روک دیا جائے گا- تاہم کارگو پروازیں جاری رہیں گی- یہ فیصلہ وزرا نے مشترکہ ورچول پریس کانفرنس میں کیا-یہ پابندیاں انڈیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لگائی گئی ہیں-

وزرا نے مزید کہا کہ 30 دن کی پابندی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت میں وبا کی صورتحال پر غوروخوض کے بعد کیا گیا ہے-ایسے مسافر جو کسی تیسرے ملک کے ذریعے آئیں گے انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تاہم انہیں روانگی سے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ مہیا کرناہوگا۔جبکہ کینڈا پہنچنے پر بھی ایک ٹیسٹ کے ساتھ 14 دن قرنطینہ کرناہوگا۔

حکام کے مطابق دوسرے ممالک سے آنے والے مسافر ملک میں کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں حالیہ دنوں میں بھارت سے آنے والے مسافروں میں 50 فیصد کا ٹیسٹ مثبت آ رہاہے جبکہ یہی صورتحال پاکستان سے آنے والوں کے ساتھ بھی ہے

Comments are closed.