بارسلونا: پولیس نے کاغذات کے لئے گھروں کی صفائی کے کانٹریکٹ بیچنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا

بارسلونا میں نیشنل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےتارکین وطن کو پیسوں کے عوض مبینہ طور پر گھروں کی صفائی کے فرضی کانٹریکٹ بیچنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ کانٹریکٹ بیچنے کے لئے 8 ہزار یورو کی رقم وصول کی جارہی تھی۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے معاملے میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کیاہے۔ جبکہ دھندے میں ملوث دیگر 57 افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس کے لئے بارسلونا، سانت آندریا دی بسوس، سانتا کولوما، بادالونا کے ایڈریس استعمال کئے جارہے تھے۔ تمام 60 کے قریب کاٹریکٹس کے لئے ایک ہی ایڈریس استعمال کیا گیاتھا۔گزشتہ سالوں کے دوران گروہ کی جانب سے درجنوں کانٹریکٹ بیچ کر لاکھوں یورو کمائے گئے ہیں۔

قانونی ماہر عمیر ڈار نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آرائیگو کے لئے کانٹریکٹ ضروری ہے اگر حکومت شرائط یا قوانین میں نرمی کردے تو کانٹریکٹ خریدنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی جا کا فائدہ عام ورکر کوہوگا۔

Comments are closed.