کاتالونیا کی صوبائی حکومت ریسٹورنٹس، بارز کو رات کے وقت کھولنے کی اجازت کے حوالے سے غور شروع کردیاہے۔وزیر داخلہ مائیکل سامپر نے ٹی وی انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ رات کا کرفیو نرم کرنے کے حوالے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ ابھی صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔
انھوں نے کہاکہ ریسٹورنٹس، بارز کو اجازت اور شام کا کرفیو ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ 9 مئی سے قبل کرلیاجائے گا۔رات کا کرفیو 10 کی بجائے 11 بجے سے صبح 4، 5 یا 6 بجے تک بھی کیا جاسکتاہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قوانین میں نرمی کرتے ہوئے صرف ان جگہوں پر پابندیاں برقرار رکھ سکتی ہے جہاں کورونا کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں جن علاقوں میں کیسز کم ہورہے وہاں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
My partner and I stumbled over here by a different page and thought I should
check things out. I like what I see so i am just following you.
Look forward to exploring your web page again.