جرمنی میں کلینک پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک کلینک پر خاتون نے حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 51 سال ہے اور وہ کلینک کی سابقہ ملازمہ ہے، حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی اخبارکے مطابق کلینک میں معذور افراد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے حملے میں نشانہ بننے والے افراد کلینک میں مریض تھے اور حراست میں لیے جانے والی خاتون ملازمہ تھی۔پوٹسڈم جرمن دارالحکومت ، برلن کے جنوب مغربی کنارے پر ہے۔

Comments are closed.