پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کا افغانستان سے حملہ، ایف سی کے4 جوان شہید، 6 زخمی

پاک افغان بارڈر پر باڑ تنصیب میں مصروف ایف سی کے اہلکاروں پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالدار سمیت 4 جوان شہید جب کہ چھ زخمی ہو گئے۔

مسلح افواج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں حملہ کیا، ایف سی کے جوان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے۔ ایف سی نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر انداز میں فوری جواب دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید جب کہ چھ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان،  نائیک سلطان ، سپاہی احسان اللہ اور سپاہی شکیل عباس شامل ہیں۔

Comments are closed.