بیجنگ: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق زلمے خیل کی زاد کی بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات میں افغان امن سے متعلق بات ہوگی۔
زلمے خیل زاد نے بیجنگ پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے، میں یہ جاننے کا منتظر ہوں کہ چین اور امریکا مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے پہلے مرحلے میں7 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجی انخلا سے قبل طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.