کورونا کی تشویشناک صورتحال، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 23 مئی تک توسیع

پاکستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔این سی او سی نے وباء کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 23 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اس سے پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی۔ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے اجلاس 18 مئی کو ہوگا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

Comments are closed.