قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے پی ایس ایل 6 کے انعقاد کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے کا نہیں انسانی جانیں بچانے کا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ساری دنیا مسائل کا شکار ہے، بھارت میں بھی اس حوالے سے تشویش ناک صورتحال درپیش ہے جہاں پر عالمی کپ کا انعقاد ہونا ہے، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے وقت میں کرکٹ کا انعقاد درست نہیں۔ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں کرکٹ کی بجائے انسانوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دی جائے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلے یو اے ای میں کرائے جانے کی کوشش بھی درست نہیں، اپنے فائدے کی خاطر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، اگر میرے ہاتھ میں ہو تو میں پی ایس ایل 6 کرانے کا چانس نہیں لوں گا، بالفرض اگر یہ ایونٹ ہو بھی جائے اور اس کے منفی اثرات سامنے آئے تو کون ذمہ دار ہوگا۔
Comments are closed.