اسلام آباد: نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن نے مشترکہ حکمت عملی اپنانےکا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن رہنماوں نے کہاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے،فوجی عدالتوں کے معاملے پر غور اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کی ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔۔ ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
میڈیاسے گفتگو میں شہباز شریف نے کہاکہ اپوزیشن نے تمام مسائل کے حل کے لیے مل کرجدوجہد کرنےپر اتفاق کیا ہے۔۔مشترکہ کمیٹی میں تمام اپوزیشن کی نمائندگی ہوگی۔۔جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا اپوزیشن وہ راستہ اختیار کرے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چور ڈاکو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔۔ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ہیں۔۔ مہمند ڈیم تعمیر کے لیے دوبارہ ٹھیکہ ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ملک میں معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں ۔مہنگائی روز بہ روز بڑھ رہی ہے،ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا۔۔ اس موقع پر بلاول بھٹو ز رداری کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔۔کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلیے تجاویز تیار کرےگی۔
انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔۔حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ۔۔ہر طرح سے حکومت انسانی اور جمہوری حقوق پرحملہ کر رہی ہے۔۔اپوزیشن نے آج وہی فیصلے کیے جو عوام ہم سے توقع کر رہی تھی ۔۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوسکتا ہے، آصف زرداری نے کہاکہ اتحاد ہوگیا ہے۔
Comments are closed.