راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی بدعنوانی کی شکایت پر چئیرمین نیب نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چئیرمین نیب کہتے ہیں منی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس کیسز، آمدن سے زائد اثاثوں سمیت کرپشن کیس کے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں اورغیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر نوٹس لیاہے، چئیرمین نیب نے کہاہے کہ کرپشن کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہیں۔
چئیرمین نیب کے مطابق نیب کے پاس منی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثوں، قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نیب نے گزشتہ تین سال میں بد عنوان عناصر سے 490ارب روپے جبکہ اپنے قیام سے اب تک 790ارب روپے بر آمد کیے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
Comments are closed.